0

پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول عارف حبیب کنسورشیم کو منتقل

وفاقی حکومت نے پی آئی اے سی ایل کا انتظامی اختیار خریدار کنسورشیم کو منتقل کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے سلسلے میں پہلی فنانشل کلوزنگ کر لی۔ پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول باقاعدہ طور پر عارف حبیب کنسورشیم کو منتقل کر دیا گیا۔

پی آئی اے کی نجکاری کے تحت پہلی فنانشل کلوزنگ کی کامیاب تکمیل معاشی سنگ میل قرار دیا گیا۔ کامیابی حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام میں اہم ترین پیشرفت ہے۔ کامیابی وزیراعظم کی قیادت میں شفاف اورسرمایہ کاردوست نجکاری کےعزم کی عکاس ہے۔

شیئر خریداری کے رواں سال 29جنوری کے معاہدے کی تمام شرائط کو ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا۔ معاہدے کی شرائط کی تکمیل میں بلا تعطل ایئرلائن آپریشنز کو کامیابی سے برقرار رکھا گیا۔

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ منتقلی کے عمل میں مسافروں کےلیے خدمات کے تسلسل کو ہرصورت یقینی بنایا گیا، خریدار کنسورشیم نے حکومت کو اب تک 10 ارب روپےکی نقد ادائیگی کر دی ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سےپی آئی اےمیں80ارب کی خطیرسرمایہ کاری کردی گئی۔ نئی سرمایہ کاری کا مقصد ایئرلائن کی مالی حالت کو مضبوط اور ہوائی بیڑے میں توسیع لانا ہے۔

بھاری سرمایہ کاری سے پی آئی اے کی آپریشنل کارکردگی اور کسٹمر سروس کو بہتر بنانا ہے۔ آئندہ ایک سال میں دوسری فنانشل کلوزنگ تک خریدار مزید 45ارب کی سرمایہ کاری کرے گا۔ بقیہ 25 فیصد شیئر خریدنے کی صورت میں 45ارب کی مزید ادائیگی حکومت کو کی جائےگی۔ خریدار کنسورشیم پی آئی اے کے بقیہ 25 فیصد شیئرز خریدنے کا تحریری عندیہ دے چکا ہے۔

مشیرنجکاری محمدعلی کا کہنا ہے کہ نجکاری سےملکی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد مزید بڑھے گا، نجکاری کمیشن تاریخی کامیابی کے لیے وفاقی کابینہ اور نجکاری کمیشن بورڈ کے تعاون کو سراہتا ہے۔ وزارت دفاع، وزارت خزانہ، ریگولیٹری اتھارٹیز اور مالیاتی مشیر کے تعاون کے مشکور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں