0

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی ریگولر فیس کے ساتھ رجسٹریشن اب 13 جولائی تک ہوگی۔

اس کے علاوہ لیٹ فیس کے ساتھ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جولائی ہے۔

پی ایم ڈی سی نے طلب علموں کو مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں