0

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کی اجازت دے دی

ناظرین ۔۔کھیلوں کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا ہے! بنگلادیشی حکومت نے اپنے ہی لیجنڈری آل راؤنڈر شکیب الحسن پر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے ہیں! جی ہاں معزول اور مفرور سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ایک میڈیا پروگرام میں جلوہ گر ہونا شکیب کو بہت مہنگا پڑ گیا۔ بنگلادیش کے وزیرِ کھیل امین الحق نے دو ٹوک الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص آمر کے ساتھ اسٹیج شیئر کرے گا، اس کے لیے کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کی کوئی گنجائش نہیں! حکومت جو پہلے شکیب کے معاملے میں لچک دکھا رہی تھی، اب غصے سے بھری بیٹھی ہے۔ یاد رہے کہ شکیب اس وقت سری لنکا میں موجود ہیں اور وطن واپسی کے لیے سیکیورٹی کی ضمانت مانگ رہے ہیں، کیونکہ ان پر شیخ حسینہ کی حکومت گرانے والے مظاہرین کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن سے متعلق سنگین مقدمات کی تلوار لٹک رہی ہے!
ادھر پاکستان میں سابق اسپیڈ اسٹار عثمان شنواری نے پی سی بی اور مینجمنٹ کو کھری کھری سنا دی ہیں! شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے سپر اسٹارز کو سیدھا مشورہ دیتے ہوئے شنواری نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیل کر اپنی اسپیڈ اور کیریئر برباد نہ کریں، بلکہ ‘سلیکٹڈ کرکٹ’ کھیلیں! ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کرسٹیانو رونالڈو جیسی بھی ہو، لگاتار بولنگ بیڑہ غرق کر دیتی ہے۔ انہوں نے اسپیڈ کے جنون پر بھی کڑی تنقید کی اور طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ محمد عباس نے 125 کی رفتار سے 8 وکٹیں اڑا کر ثابت کر دیا کہ صرف تیز بولنگ ہی سب کچھ نہیں، ہم نے اسی اسپیڈ کے بخار میں عباس کے بہترین تین سال ضائع کر دیے!
اور اب بات کرتے ہیں ان پاکستانی ستاروں کی جو غیر ملکی لیگز میں اپنا جلوہ دکھانے کو بے تاب ہیں! پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی موجیں کرا دی ہیں اور کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) سمیت کاؤنٹی کرکٹ کے لیے این او سیز کی لائن لگا دی ہے! شاداب خان، نسیم شاہ، حنین شاہ، عثمان خان، محمد حارث، اسامہ میر اور مسٹری اسپنر عثمان طارق سمیت کئی اسٹارز اب سی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ان کھلاڑیوں کو اگست سے ستمبر تک کیریبین میدانوں میں چھکے چوکے اور وکٹیں اڑانے کا لائسنس مل گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں