0

چوبیس سال پرانی گاڑی نے لندن کے میئر کو عدالت پہنچا دیا

لندن کے میئر لارڈ صادق خان پر چوبیس سال پرانی نسان مائیکرا گاڑی کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے

عدالت نے غیر موجودگی میں مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے صادق خان کو قصوروار قرار دیا اور جرمانہ سنایا

برطانوی عدالت نے لارڈ صادق خان کو دو سو بیس پاؤنڈ جرمانہ اور پچاسی پاؤنڈ عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے

سٹی ہال حکام کا کہنا ہے کہ متنازع گاڑی نہ تو میئر صادق خان اور نہ ہی ٹرانسپورٹ فار لندن کی ملکیت ہے

ڈی وی ایل اے کے نوٹسز صادق خان کے دفتر کے بجائے غلطی سے گورڈن ریمزے کے ریسٹورنٹ بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے

سنگل جسٹس پروسیجر کے تحت سنائے جانے والے اس فیصلے کے بعد ڈی وی ایل اے نے ممکنہ غلط اندراج پر تحقیقات شروع کر دی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں