0

چین کے شمالی صوبے شانشی میں کوئلے کی کان میں ہولناک گیس دھماکا

چین کے شمالی صوبے شانشی میں کوئلے کی کان میں ہولناک گیس دھماکا
90 افراد ہلاک جبکہ 9 تاحال لاپتا ،دھماکےکےبعدہرطرف کہرام مچ گیا
یہ گزشتہ 17 برسوں میں چین کا سب سے بڑا کان کنی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دھماکا جمعے کی شام 7 بج کر 29 منٹ پر ’’لیوشین یو‘‘ کوئلہ کان میں ہوا، اس وقت کان کے اندر 247 مزدور موجود تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بیشتر مزدوروں کو ہفتے کی صبح تک باہر نکال لیا، تاہم 90 افراد جان کی بازی ہار گئے
9 مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے 345 اہلکار تعینات کیے گئے۔چینی میڈیا
چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دےدیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے میں ملوث کمپنی کے ایک ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں