0

ڈونلڈ ٹرمپ کا چودہ نکاتی تجاویز پر رد عمل

واشنگٹن (03 مئی 2026): ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی نئی امن تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ ایران کی طرف سے جمع کرائی گئی نئی امن ڈیل کا جلد جائزہ لیں گے۔ اس سے قبل دن میں ایرانی سرکاری میڈیا ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ تہران نے امریکا کو 14 نکاتی تجاویز بھیج دی ہیں۔

جب صدر ٹرمپ ایئر فورس وَن میں سوار ہو کر فلوریڈیا کے شہر ڈورل جانے والے تھے تو انھوں نے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’میں نے تجاویز کو ابھی تک نہیں دیکھا۔‘‘

ٹرمپ نے کہا ’’میں یہاں اوپر اس کا جائزہ لے رہا ہوں۔ میں آپ کو بعد میں اس کے بارے میں بتاؤں گا… انھوں نے مجھے معاہدے کا ایک خاکہ بتایا ہے لیکن اب وہ مجھے اس کے درست الفاظ فراہم کریں گے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں