پاکستان نےکراچی میں دہشت گرد ی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور باضابطہ ڈیمارش جاری کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کراچی دہشت گرد حملے پر افغان ناظم الامور کو سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان کے مطابق کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ پہنچایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ کراچی دہشت گرد حملےمیں افغان شہری ملوث تھے، ایک حملہ آور کو گرفتار کیا گیا، افغان سرزمین اور افغان شہری پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان شہریوں کا کراچی دہشت گرد حملے میں ملوث ہونا ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے۔
