0

کویت میں امریکی لاجسٹک مرکزپر ایرانی ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

کویت میں امریکی لاجسٹک مرکز پر ایرانی ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں لاجسٹک مرکز پر  ڈرون گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ڈرون گرنے کے بعد لاجسٹک مرکز میں دھماکا ہوتےہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کویت کے علاقے مینا عبداللہ میں واقع امریکی فوج کے مرکزی لاجسٹک اور سپورٹ مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آپریشننصر 2کی چوتھی لہر کے دوران اس تنصیب کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں