0

گلگت بلتستان میں پی پی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی، معاملات آئین کے مطابق نہیں چل رہے: نیئر بخاری

رہنما پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہمارا کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان میں 12 سیٹیں ہوچکی ہیں جبکہ سپریم اپیلٹ بینچ نے پی پی کے دو کامیاب امیدواروں کا آرڈرمعطل کرکے 2 جولائی کی تاریخ  دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں جیتنے والے پی پی امیدوار کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہرا کرمخالف کو فارم 49 جاری کیا گیا، الیکشن قوانین کےتحت پولنگ کے 14 دن کے اندر آفیشل گزٹ جاری ہونا ضروری ہے جو اب تک نہیں ہوا جبکہ آفیشل گزٹ جاری ہونےسے پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر نے آزاد امیدوار کو آئی پی پی کا ممبر قبول کر کے پری میچور فیصلہ کیا۔

پیپزپارٹی رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معاملات آئین اور قانون کے مطابق نہیں چل رہے اور پی پی پی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ پی پی پی کے پاس مخصوص اور ٹیکنوکریٹ نشستیں ملا کر 17 سے 19 سیٹوں کی واضح اکثریت بنتی ہے، انشاءاللہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی،۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کی قیادت نے پیپلز پارٹی سے ملاقات کرکے حکومت سازی میں تعاون کے بدلے وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے،  مسلم لیگ (ن)کےساتھ بھی بات چیت ہوئی ہے تاہم  قیادت فیصلہ کرے گی کہ حکومت کیسے بنانی ہے اورکس کو اتحاد میں شامل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں