0

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر تمام، بھارت نے 5-3 سے شکست دے دی

کھیلوں کی خبروں میں سب سے پہلے پاکستانی ہاکی ٹیم کی شکست کاذکرکریں گے،،جس کےساتھ ہی ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر تمام ہوگیا! روایتی حریف بھارت نے 5-3 سے دھول چٹا کر گرین شرٹس کو ناک آؤٹ کی دوڑ سے باہر کر دیا! ایمسٹلوین میں کھیلے گئے اس ‘کرو یا مرو’ معرکے میں بھارتی ٹیم شروع سے ہی حاوی رہی۔ کپتان ہرمن پریت اور ابھیشک کے تابڑ توڑ حملوں نے پاکستانی ڈیفنس کی ایک نہ چلنے دی۔ پاکستان کی جانب سے حنان شاہد کے دو اور سفیان کے ایک گول کے باوجود قومی ٹیم میچ میں واپس نہ آ سکی، اور یوں بھارت نے فاتحانہ انداز میں اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا!

دوسری جانب لیڈز ٹیسٹ سے ایک انتہائی انوکھی اور دلچسپ خبر! پاکستان کو محض 171 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد انگلش بولرز نے میچ کی گیند ہی بیچ سے کاٹ ڈالی! جی ہاں، اولی رابنسن اور جوش ٹنگ دونوں نے ایک ہی اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں اڑا کر تباہی مچائی۔ اب یادگار کے طور پر گیند کون رکھے؟ اس کا زبردست حل یہ نکلا کہ گراؤنڈ اسٹاف سے گیند کو کٹوا کر دونوں نے آدھی آدھی بانٹ لی! کرکٹ کی تاریخ میں دونوں بولرز کا اس منفرد انداز میں یادگار بانٹنے کا یہ پہلا اور حیران کن واقعہ ہے!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں