واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کے بارہا پاک بھارت جنگ رکوانے کے تذکرے کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ نے بھی اس معاملے کا کریڈٹ لے لیا۔
مارکو روبیو نے سینیٹ خارجہ کمیٹی کے سامنے پیشی کے دوران گفتگو میں کہا کہ ہم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرایا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دوسرا معاملہ بھارت اور پاکستان کا تھا، ہم نے وہ جنگ ختم کرائی اور اس میں ثالثی و سفارتی کوششوں کے ذریعے ہماری مدد شامل تھی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں مسلسل سفارت کاری میں مصروف ہے اور کئی معاملات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
