0

یارکشائر نے حسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کیلئے سائن کرلیا

انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائرنے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرلیا۔یارک شائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن علی رواں سیزن کے دوران ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔پاکستانی فاسٹ بولر 2 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز میں بھی شرکت کریں گے۔کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی انجری کی باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو اس وقت ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔کلب انہیں اگلے ماہ ہیڈنگلے میں خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں