ریاض(2 مئی 2026): یومِ مزدور کے موقع پر سعودی عرب نے مملکت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی مزدوروں کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
یومِ مزدور کے موقع پر سعودی عرب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستانی محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے تمام پاکستانی مزدور ہمارے دوست ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں مزید کہا گیا کہ ان محنت کشوں کے خلوص اور محنت سے ہی مملکت کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
پیغام کے آخر میں لیبر ڈے کی مناسبت سے پاکستانی مزدوروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں لاکھوں پاکستانی محنت کش دہائیوں سے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
