0

2 سال پہلے امریکا ایک مردہ ملک تھا اور اب امریکا کی ہرکوئی عزت کر رہا ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی طاقتور فوج ہے، ایران کی نیوی، فضائیہ کو مکمل تباہ کردیا ہے ، ایرانی رہنما بھی مارے جاچکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ چین کا تاریخی دورہ کیا،صدرشی جن پنگ اچھے آدمی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ 2 سال پہلے سعودی عرب امریکا میں 2 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا تھا، ہمارے دور میں امریکا میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ 2 سال پہلے امریکا ایک مردہ ملک تھا اور اب امریکا کی ہرکوئی عزت کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں