0

..لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو دشمن پر تباہ کن ضربیں لگائیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان ایران کی پاسداران انقلاب گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپنے دشمن پر تباہ کن ضربیں لگائیں گے۔..کسی بھی نئی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے  تیار ہیں،  اگر لڑائی دوبارہ چھڑی تو دشمن کے باقی ماندہ اثاثوں کو بھرپور قوت سے نشانہ بنائیں گے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے موجودہ نام نہاد جنگ بندی کے دوران دشمن کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے جب تک امریکی ناکہ بندی برقرار رہے گی،ایران  آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولے گا،ایرانی حکام کےمطابق  اگر ضرورت پڑی تو ناکہ بندی کو طاقت کے ذریعے توڑنے کے لیے بھی تیار  ہے۔ ایرانی حکامنے  بحری ناکہ بندی کو کھلی دشمنی کے مترادف قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں