غزہ امدادلیجانےوالے امدادی قافلے کےکارکنوں سے اسرائیل کاوحشیانہ سلوک ،یورپی ممالک تڑپ اٹھے
اسرائیلی وزیر کی جانب سے فلوٹیلا ارکان کی تضحیک ناقابلِ قبول ہے، ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کاشدید ردعمل
اسپین اپنے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز
گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیلی وزیر بن گویر کے اسپین میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا، ان پابندیوں کو فوری طور پر یورپی سطح پر بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے جارہے ہیں، پیڈرو سانچیز
اطالوی حکومت کی جانب سے غزہ امداد لے جانے والے قافلے کے گرفتار ارکان کے ساتھ اسرائیلی روئیے کی شدیدمذمت
امدادی کارکنوں کےساتھ اسرائیل کا رویہ ناقابل قبول ہے، معاملے پر اسرائیلی سفیر وضاحت کریں۔ اطالوی وزیراعظم کامطالبہ
اسرائیلی وزیربین گویر کی تصاویر،مظاہرین کے ساتھ سلوک ناقابلِ قبول ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا سوشل میڈیا پر بیان جاری
اطالوی حکومت اطالوی شہریوں کی جلد رہائی کیلئے اعلیٰ ترین سطح پراقدامات کر رہی ہے، اسرائیل مظاہرین کے ساتھ کیے گئے سلوک پر معافی مانگے
