0

ایران امریکامذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے،ایران نے یورینیم افزودگی روکنےکا امریکی مطالبہ مستردکردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور ہونے کی تصدیق کردی۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ  جمعہ کوہوئے مذاکرات کے نتائج اچھے آئے ہیں۔ ایران امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ایران کے ساتھ اگلا ہفتے پھر مذاکرات ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیڑھ سال پہلے کے مقابلے میں اس بار عمل کے لیے کہیں زیادہ تیار ہے۔ ایک موقع پر صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کےساتھ جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات عُمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعے کو ہوئے تھے۔دوسری جانب ایران نے عمان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یورینیم افزودگی روکنےکا امریکی مطالبہ مستردکردیا۔ایران امریکا مذاکرت سے منسلک علاقائی سفارتکار  نے بتایا کہ ایران افزودگی کی سطح اور خالصیت یا کسی علاقائی کنسورشیم پربات چیت کےلیےتیار ہے۔سفارتکار کے مطابق تہران کاخیال ہے امریکی مذاکرات کار ایران کےافزودگی سےمتعلق مؤقف کو سمجھتے نظر آئے، امریکی مذاکرات کاروں نے تہران کے مطالبات پر لچک کا مظاہرہ کیا۔علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ مسقط میں جاری مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پرکوئی بات نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مسقط میں گزشتہ روز ہونے والا  مذاکرات کا  دور مکمل ہوگیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مذاکرات کے اختتام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق‘ کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں