0

سعودی عرب متحدہ عرب امارات، کویت  اور قطر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا،،کل پہلاروزہ ہوگا

سعودی عرب متحدہ عرب امارات  اور قطر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا،،کل پہلاروزہ ہوگا، آج حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح اداکی جائےگی ،،،پہلے روزےکااعلان ہوتےہی مسجدالحرام اور مسجدنبوی شریف میں نمازیوں کا رش بڑھ گیا۔۔۔سعودی عرب متحدہ عرب امارات اورقطرمیں ماہ صیام کی بابرکت آمد ۔۔۔۔سعودی سپریم کورٹ نے چاندکی شہادت ملنے پر پہلے روزے کی تصدیق کی ۔۔۔تبوک ریجن سمیت کئی علاقوں  میں رویت ہلال کیلئے خصوصی اہتمام کیاگیا،،علماکرام اور عام شہریوں نے دوربینوں کی مددسے چاند دیکھا اور سپریم کورٹ کو اطلاع دی ۔۔۔ ماہ رمضان کاچاندنظرآتےہی  سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،،،حرمین شریفین میں نمازیوں کی آمد بڑھ گئی ،،  ماہ رمضان کی بابرکت گھڑیوں میں ثواب سمیٹنےکیلئے نمازی جوق درجوق نمازتراویح کیلئے پہنچنا شروع ہوگئے،،،مسجدالحرام اور مسجدنبوی شریف میں رش بڑھ گیا۔۔۔آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا،،جبکہ عمان , جاپان اور فلپائن میں بھی رمضان کا چاند دکھائی  نہیں دیا،،ان ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری کو ہو گا
ترکیہ، انڈونیشیا، ملائشیا میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا یہاں بھی 19فروری بروزجمعرات کوپہلاروزہ ہونے کا امکان ہے
سنگاپور، برونائی میں بھی یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں