سپورٹس کی خبروں میں سب سے پہلے بات کریں گے قومی بلے بازبابراعظم کی ،،جو پی ایس ایل کھیلتے ہی انجرڈ ہوگئےہیں،، پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم انجری کا شکار ہونےکی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے آؤٹ ہوگئے۔ٹیم منیجمنٹ کے مطابق گھٹنےکی انجری کی وجہ سے بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر بابراعظم کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، بابر کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ بعد میں شیئرکی جائیں گی۔ناظرین کو بتاتے چلیں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے میر پور ڈھاکا میں شروع ہوگا۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی یہ دوسری سیریز ہے۔پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کےلیے تیار پچ فاسٹ بولرز کے لیے موزوں نظر آرہی ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ کا آخری جائزہ لینے کے بعد کریں گے ۔
یں گے،ناظرین پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی اور لاہور کے کھانوں سے متعلق جاری بحث پر دلچسپ انداز میں اپنی رائے دے دی۔سوشل میڈیا پر جاری کراچی بمقابلہ لاہور فوڈ ڈیبیٹ پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ لاہور روایتی کھانوں کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے، تاہم کراچی اپنی ثقافت کی وجہ سے کھانوں کی کہیں زیادہ ورائٹی پیش کرتا ہے۔وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر یہ بحث دیکھی اور لگا کہ کراچی اور لاہور کی جنگ کافی بڑھ گئی ہے، اس لیے شاید میں اس معاملے پر بات کرنے کے لیے درست شخص ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے 42 سال لاہور میں گزارے، میری پیدائش بھی وہیں ہوئی اور میں خود لاہوری ہوں، لیکن گزشتہ 14 برس سے کراچی میں رہ رہا ہوں، اس لیے میں اس بحث کو ختم کر سکتا ہوں۔اوراب لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی دلچسپ ویڈیو کا ذکرکر