0

عثمان خواجہ نے پاکستان کے نوجوان رائزنگ اسٹار کا نام بتا دیا

سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے نوجوان رائزنگ اسٹار کا نام بتا دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پی ایس ایل 11 میں اپنی شرکت کے دوران کئی ابھرتے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

انہوں نے سمیر منہاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ہمارے خلاف نوجوان بیٹر نے سنچری بنائی، اس لڑکے نے زبردست ہٹنگ کی، وہ ایک بہترین کھلاڑی لگتے ہیں اور ان کی بیٹنگ کی بنیاد اچھی ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ سمیر منہاس نے اچھی اننگز کھیلیں اور کچھ بار ناکام بھی ہوئے لیکن ٹی 20 کرکٹ ایسی ہی ہے، میں ان کی کارکردگی سے واقعی بہت متاثر ہوا ہوں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان بھی بہترین ہیں وہ ہر طرف شاٹ کھیل رہے تھے، انہوں نے چند سالوں میں کئی سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ جانتے ہیں کہ سنچری کیسے بنانی ہے اور وہ یہ کام سست رفتاری سے نہیں بلکہ بہت تیزی سے کرتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ فرحان ہر بار 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بناتے ہیں، وہ بہت متاثر کن رہے ہیں اور وہ اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں، مجھے ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مزہ آیا۔

فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ پر انہوں نے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی بولنگ کی رفتار اچھی ہے انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں