0

سوات: جھیل میں ویڈیو بناتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی پھنس گئی، 3 افرادکو ریسکیو کرکےجرمانہ کردیا گیا

سوات کی نصراللہ  جھیل میں ویڈیو بناتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی پھنس گئی، ریسکیو عملے نے گاڑی میں سوار 3 سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے مطابق زیر حراست تینوں سیاحوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

 دوسری جانب 5  روز  قبل کشتی حادثے میں لاپتا لڑکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن آج بھی جاری  رہا۔

کالام کی سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے واقعےمیں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، 2  افراد کو  ریسکیو کیا گیا تھا۔

کشتی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں