0

روس کا 6700 کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنگی مشقوں کے دوران شمال مغربی علاقے آرخانگلسک  کے ‘پلیسیسک کاسموڈروم’ سے ٹھوس ایندھن  والے موبائل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق روسی اسٹریٹجک میزائل فورسز نے میزائل فائر کرنے سے قبل ایک موبائل لانچر بیٹری کو ایک دور دراز علاقے میں تعینات کیا جس کے بعد میزائل کو ملک کے مشرقی حصے میں 6700 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع جزیرہ نما کامچاٹکا  کی ‘کورا’ ٹیسٹ سائٹ کی جانب فائر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں