اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادلوں کا قہر۔۔۔ موسلادھار بارش سے رین ایمرجنسی نافذ!ایم ڈی واسا نے تمام فیلڈ افسران کو الرٹ کر دیا، ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچا دی گئی۔ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ فی الحال کنٹرول میں ہے۔
شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔
واسا کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں گی۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں مزید علاقوں میں بھی ہنگامی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
