0

لانگ مارچ کی نئی تاریخ یا نئی حکمتِ عملی؟ پی ٹی آئی میں مشاورت تیز

پی ٹی آئی میں دراڑیں یا نئی حکمت عملی؟ شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا بم پھوڑ دیا! پارٹی قیادت اور بیرسٹر گوہر کو لکھے گئے خط میں ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی کڑی اپیل۔ خبردار کر دیا کہ حکومت ایمرجنسی نافذ کرنے اور پارٹی پر پابندی لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، ورکرز کی جانیں خطرے میں نہ ڈالی جائیں!

شوکت یوسفزئی نے موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کو احتجاج مؤخر کرنے کی بڑی وجہ قرار دیا۔
خط میں پارٹی قیادت سے کہا گیا کہ تصادم کے بجائے سیاسی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
ان کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں کارکنوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی قیادت لانگ مارچ کے معاملے پر اپنی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کر رہی ہے۔
لانگ مارچ کی نئی تاریخ اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی اب سیاسی منظرنامے میں اہم سوال بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں