امریکا کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔۔۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دو ٹوک اور کھرا جواب! آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط پر کوئی لچک نہیں، جوہری پروگرام پر جھکنے کا پروپیگنڈا سختی سے مسترد کر دیا۔ کہا، گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے، قطری ثالثوں کے ذریعے آج حتمی امریکی ردعمل کا بے صبری سے انتظار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات کے حوالے سے تہران کے مؤقف میں کسی فوری تبدیلی کا عندیہ نہیں دیا۔
آبنائے ہرمز سے متعلق شرائط اور جوہری پروگرام کا معاملہ بات چیت میں اہم موضوعات بنے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب قطری ثالثی کے ذریعے فریقین کے درمیان پیغامات کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔
تہران اب امریکی جانب سے سامنے آنے والے حتمی ردعمل کا منتظر ہے۔
امریکی جواب سامنے آنے کے بعد مذاکرات اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے اگلا لائحہ عمل مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔
