ڈونلڈ ٹرمپ تاریخ کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں۔۔۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر کی دھجیاں اڑا دیں! ترجمان جنرل محبی کی گرج دار پریس بریفنگ؛ امریکا کے پاس مشرقِ وسطیٰ سے ذلت آمیز انخلا کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ جنگ کا محاذ بدلا تو ایران ایسے نئے اور مہلک ہتھیار لائے گا کہ دنیا دنگ رہ جائے گی!
جنرل محبی نے امریکی صدر کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی دعووں پر سخت تنقید کی۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو دفاعی اور جوابی کارروائی کا انداز تبدیل کر دیا جائے گا۔
ان کے مطابق جنگ کا جغرافیہ، اہداف اور استعمال ہونے والے ہتھیار بھی تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
محبی نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایسی نئی عسکری صلاحیتیں تیار کر رکھی ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر میدانِ جنگ میں لایا جا سکتا ہے۔خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان بیانات کی جنگ بھی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
