0

ایشین گیمز میں پاکستان کی دھاک، اب سیمی فائنل میں بھارت سے گھمسان کا رن!

ایشین گیمز ہاکی میں شاہینوں کا راج۔۔۔ عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے روند ڈالا! رانا وحید کی شاندار ہیٹ ٹرک اور سفیان خان کے دو گولز نے عمان کا بھرکس نکال دیا۔ سیمی فائنل میں رسائی، اب یکم اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا گھمسان کا رن!پاکستانی ٹیم نے میچ میں ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان پر دباؤ برقرار رکھا۔
رانا وحید کی ہیٹ ٹرک اور سفیان خان کے دو گولز نے پاکستان کی بڑی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
عمان کے خلاف کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اب یکم اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میں روایتی حریفوں کا بڑا مقابلہ ہوگا۔
شائقینِ ہاکی کی نظریں اب اس اہم میچ پر مرکوز ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں