پی ٹی آئی میں دراڑیں یا نئی حکمت عملی؟ شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا بم پھوڑ دیا! پارٹی قیادت اور بیرسٹر گوہر کو لکھے گئے خط میں ریاست سے ٹکراؤ کے بجائےمذاکرات کا راستہ اپنانے کی کڑی اپیل۔ خبردار کر دیا کہ حکومت ایمرجنسی نافذ کرنے اور پارٹی پر پابندی لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، ورکرز کی جانیں خطرے میں نہ ڈالی جائیں!
دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ۔۔۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کا تابڑ توڑ ایکشن، 7 خوارج جہنم واصل! باڑہ میں 5 اور چاغی میں آگ لگانے کی تخریب کاری میں ملوث 2
خوارج کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ فورسز کا ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دندان شکن کارروائیاں جاری رکھنے کا آہنی عزم!
پنجاب میں ڈرون اڑانے پر کڑی پابندی۔۔۔ محکمہ داخلہ نے 30 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی! سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلے آسمان پر ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی، صرف شادی ہالز کی چار دیواری میں محدود اور محتاط استعمال کی اجازت ہوگی۔