برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
انگلینڈ میں اس ناسور کی روک تھام کے لیے ایک نئی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی
نیشنل روڈز پولیسنگ کوآرڈینیشن سینٹر کو تمام پولیس فورسز کے درمیان باہمی معلومات کا تبادلہ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے
جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کی مدد سے جان بوجھ کر چھپائی یا بدلی گئی نمبر پلیٹس کی نشاندہی کی جائے گی،برطانوی پولیس حکام
غلط اور غیر قانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، جنہیں 1000 پاؤنڈ تک کے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا
