ناظرین۔۔۔
آخروہی ہواجس کاڈرتھا۔۔۔
وہی ہواجس کی امیدتھی۔۔۔
وہی ہواجس کایقین تھا۔۔
پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کےبعدپاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی بنگلہ دیش کےہاتھوں شکست کا ہارگلےمیں پہن لیا۔۔پہلے ٹیسٹ کہ ناقص پرفارمنس سے لگ رہاتھا ان تلوں میں تیل نہیں ۔۔یہ بازومیرے آزمائے ہوئےہیں۔۔۔دوسرے ٹیسٹ میں بھی کچھ ایساہی ہوتادکھائی دےرہاہے اورپھروہی ہواجس کاڈرتھا۔۔۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیامیزبان ٹیم نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔
ناظرین۔۔۔سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 94، کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا 71، 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے 47 اور ساجد خان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 6، ناہید رانا نے 2 جبکہ شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 اور دوسری اننگز میں 358 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔بنگلادش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ جبکہ مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
ناظرین۔۔۔پےدرپے شکست کےبعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم نے بہت غلطیاں کیں، ٹیسٹ میچ میں غلطی کی سزا ملتی ہے۔شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں آپ کو پورے 5 دن تک تسلسل سے کھیلنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز کی شکست دی تھی۔
ناظرین ۔۔معافی مانگ کر،غلطیان مان کر۔۔آگے بڑھنےکی روایت اب ختم ہونی چایئے اب ناقص کھیل کھیلنےوالوں کوٹیم سے نکال باہرکرناچاہئے ۔شائقین کرکٹ کایہ مطالبہ ذورپکڑرہاہے ،سوشل میڈیاپربھی شائقین تنقیدکررہےہیں اورکپتان شان مسعود سے استعفی کامطالبہ کیاجارہاہے دیگرممالک میں کوئی کرکٹریا کپتان اس صورتحال میں اخلاقی طورپرخودہی استعفی دےدیتالیکن یہ پاکستان ہے یہاں استعفی مانگناپڑتاہے اوردینے والےکی مرضی وہ دے یانہ دے۔۔خبریں آرہی ہیں کہ کپتان شان مسعود استعفی دینے کاسوچ رہےہیں لیکن سوچنے اورکرنے میں بڑافرق ہوتاہے
میڈیامیں آنےوالی خبرو ں کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نئے کپتان سے متعلق مشاورت ہوگی، شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیزکےخلاف ہے، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے کھیلا جائے گا۔
ناظرین۔۔ایک اوربڑی خبرآپ سے شئیرکرتے چلیں،،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے مبینہ طور پر برطانوی شہریت حاصل کرلی ہے۔محمد عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے برطانوی شہریت حاصل کرنے کا ذکر تھا۔34 سالہ فاسٹ بولر نے 36 ٹیسٹ 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر کی اہلیہ پہلے ہی سے برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل محمد عامر اس سے قبل واضح کرچکے ہیں کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے نہیں کھیلیں گےکیونکہ وہ پہلے ہی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔محمد عامر نے 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ناظرین۔۔۔لگتاہے محمدرضوان کےدن بھی گنے جاچکےہیں ،،ان کی پرفارمنس دیکھ کرلگ رہا ہے اب وہ ٹیم کےساتھ مزید نہیں چل سکیں گے،،خبریہ ہےکہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق آسڑیلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کوچ مائیک ہیسن اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کے درمیان مشاورت کے بعد جس ٹیم کو منتخب کیا جارہا ہے، اس میں تجربے کار وکٹ کیپر سابق کپتان محمد رضوان کی شمولیت کا امکان کم ہے۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن ٹی 20 کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی محمد رضوان کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔33 سالہ محمد رضوان نے 103 ون ڈے میچوں میں پاکستان کے لیے 40.08 کی اوسط سے 2979 رنز بنائے جس میں 4 سینچریاں اور 19 نصف سینچریاں شامل ہیں جبکہ محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر 113 کیچ اور 7 اسٹمپڈ کیے ہیں۔
اس کے علاوہ مارچ 2026 میں بنگلا دیش کے خلاف 3 ون ڈے میچوں میں محمد رضوان نے 58 رنز بنائے تھے۔
