ناظرین۔۔
اللہ نے پاکستان کوبہت عزت اور شان سے نوازاہے اورپاکستان کی کوششوں سے امن کاعالمی معاہدہ پایہ تکمیل کوپہنچ گیاہے اورجمعہ کو جنیوامیں پاکستان کی میزبانی میں ایران اورامریکا کےدرمیان امن معاہدہ طےپائےگا،،
ناظرین یہ خوشی اورفخرکالمحہ ہے،یہ عزت اورمان کی گھڑی ہے اوردنیا میں موجود ہرپاکستانی کیلئے سراٹھاکرچلنے کامقام ہے۔۔۔
معاہدہ کب اورکہاں ہوگا،،اس حوالےسے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمعے کو جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا نے امن کا تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے، جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائی کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کر دیا ہے، پاکستانی قوم سمیت پوری عالمی برادری کو اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر صاحب آپ کو، اس ایوان کے ہر رکن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ صرف 2 ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں، بلکہ امن اور مکالمے کی فتح ہے، یہ سفارت کاری کی کامیابی ہے اور جنگ کی تباہی کا خاتمہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس معزز ایوان کے حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی صدر اور امن عمل میں شریک دونوں ٹیمز کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں، فریقین نے مشکل حالات میں تدبر، دانش اور صبر کا ہاتھ نہ چھوڑا۔
اب رخ کرتےہیں اسرائیل کا،،جہاں اس امن معاہدے پرکہرام مچاہواہے،، اسرائیلی انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے ایران امریکا معاہدے کی مذمت کی ہے،،یہ وزیر انتہاپسندی کیلئے بدنام ہے اورمسلم دشمنی کا ہرموقع پراظہارکرتاہے،،فلسطینیوں کےحوالےسے خصوصی تعصب رکھتاہے،،وزیرکاکہناہے،، ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا، ہم اس معاہدے میں پارٹی نہیں ہیں، یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم حزب اللّٰہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔بن گویر نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ زمین کے 1 انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔اسرائیلی تجزیہ کاروں نے معاہدے کو ایران کی مکمل فتح اور اسرائیل کی بدترین شکست قراردیاہے
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے ایک نئے معاہدے کا اعلان سامنے آنے کے بعد واشنگٹن میں سیاسی بحث تیز ہو گئی ہے۔ڈیموکریٹس معاہدے، جنگ سے متعلق حاصل اور لاحاصل کی تفصیلات جاننا چاہتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی اس پیش رفت کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے اور ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا جبکہ ڈیموکریٹک رہنماؤں نے معاہدے کی شرائط پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے شدید تشویس پائی جا رہی ہے جن کا کہنا ہے کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ جنگ کے بعد حاصل ہونے والے نتائج کیا ہیں اور ایران نے کِن شرائط کو قبول کیا ہے۔
دوسری جانب ۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی طاقت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کے سامنے خود کو جوابدہ اور ذمہ دار سمجھتے ہیں، قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھانے والوں کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، تنقید معاشرے کا حق ہے مگر شرافت کے تقاضے بھی ضروری ہیں۔
ناظرین۔۔۔ عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک ابتدائی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے جس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی اور دیگر اہم معاملات پر 60 دن تک مذاکرات جاری رہیں گے
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول
پاکستان نےگاما ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں 2 طلائی تمغے جیت لیے
بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ سے جڑی ہیں: وزیر پیٹرولیم
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
ایران پر امریکی حملوں کے بعد جنگ کا دائرہ وسیع، آبنائے ہرمز سے خلیجی ممالک تک کشیدگی میں شدید اضافہ
فیفا کی تادیبی کارروائی، ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو فائنل میں جھگڑا مہنگا پڑگیا، بھارتی ہاکی جرسی کا رنگ بھی متنازع بن گیا
لاہور کے علاقے باغبان پورہ سکھ نہر کے قریب واقع مکان کی چھت گرنے سے 1 ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا