ناظرین ،،ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کی فاتح ٹیم کےکھلاڑیوں سے لڑائی جھگڑاکرنا ارجنٹینا کےکھلاڑیوں کومہنگاپڑگیاکیونکہ فیفا نے ورلڈ کپ 2026ء کے دوران ہونے والے ناخوش گوار واقعات پر ارجنٹینا کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑیوں سے جھگڑا کرنے جب کہ ارجنٹینا کی فٹ بال فیڈریشن کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کی جانب سے گراؤنڈ میں فاک لینڈ جزائر کے بارے میں سیاسی بینر دکھانے اور متعدد مبینہ خلاف ورزیوں پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کی جانب سے کی گئی دیگر مبینہ خلاف ورزیوں میں شائقین کی جانب سے گراؤنڈ میں لگائے گئے امتیازی نعرے، دیر سے کک آف، سیکیورٹی پروٹوکول کی ناکامی اور ورلڈ کپ کے دوران کئی میچز میں شائقین کی طرف سے اشیاء پھینکنا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے لینڈرو پریڈس کو ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد ہسپانوی کھلاڑیوں سے جھگڑنے پر 3 تادیبی مقدمات، ناہوئل مولینا کو 2 تادیبی مقدمات اور اسسٹنٹ کوچ رابرٹو آیالا کو ایک تادیبی مقدمے کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھیاگو الماڈا کو بھی نامناسب رویے پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق فیفا نے تمام فریقین کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا ہے، فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی تمام فریقین کا مؤقف سامنے آنے کے بعد مقررہ وقت پر اپنا فیصلہ جاری کرے گی
اور۔۔۔ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مردوں اور خواتین کے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیموں کی نئی جرسی متعارف کروادی ہے جس کا روایتی نیلا رنگ تبدیل کر کے نارنجی کر دیا گیا ہے، اس فیصلے پر سابق بھارتی کپتان ویرین راسکوئنہا نے سخت اعتراض کیا ہے۔ویرین راسکوئنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم کی شناخت اور ورثہ ہمیشہ نیلی جرسی سے جڑا رہا ہے، میں نے کئی برس فخر کے ساتھ نیلی جرسی پہنی، شائقین بھی ٹیم کو نیلے رنگ میں دیکھنا چاہتے ہیں، ایسے میں نارنجی رنگ اختیار کرنے کی منطق سمجھ سے باہر ہے۔
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول
پاکستان نےگاما ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں 2 طلائی تمغے جیت لیے
بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ سے جڑی ہیں: وزیر پیٹرولیم
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
ایران پر امریکی حملوں کے بعد جنگ کا دائرہ وسیع، آبنائے ہرمز سے خلیجی ممالک تک کشیدگی میں شدید اضافہ
فیفا کی تادیبی کارروائی، ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو فائنل میں جھگڑا مہنگا پڑگیا، بھارتی ہاکی جرسی کا رنگ بھی متنازع بن گیا
لاہور کے علاقے باغبان پورہ سکھ نہر کے قریب واقع مکان کی چھت گرنے سے 1 ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا