0

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کا بڑا ایکشن، 7 خوارج ہلاک!

دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ۔۔۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کا تابڑ توڑ ایکشن، 7 خوارج جہنم واصل! باڑہ میں 5 اور چاغی میں آگ لگانے کی تخریب کاری میں ملوث 2 خوارج کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ فورسز کا ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دندان شکن کارروائیاں جاری رکھنے کا آہنی عزم!

سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کیں۔
کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔
باڑہ اور چاغی میں ہونے والی کارروائیوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

فورسز کی جانب سے ممکنہ دہشتگرد سرگرمیوں کے خلاف سرچ اور کلیئرنس آپریشنز بھی جاری ہیں۔
سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں