کھیل کےمیدان سے کچھ اہم خبروں کےساتھ حاضرہیں۔۔
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے متعدد ریسلرز دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور ان میں سے کسی ایک کو عظیم ترین یا بہترین قرار دینا مشکل ہے۔لیکن ایک جریدےSports Illustrated نے بیسٹ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز آف آل ٹائم نامی فہرست مرتب کی ہے۔اس فہرست میں جس نام کو سب سے اوپر رکھا گیا ہے وہ 1990 کی دہائی کے مقبول ریسلر اسٹون کولڈ اسٹیو آسٹن ہیں۔جی ہاں واقعی اسٹون کولڈ کو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا سب سے بہترین ریسلر قرار دیا گیا ہے جنہوں نے اس کمپنی کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔جریدے کے مطابق اسٹون کولڈ ریسلنگ کی تاریخ کے سب سے یادگار عہد Attitude Era کا چہرہ تھے اور ان کا حقیقی انداز ایسا تھا جو لوگ اب تک نہیں بھولے۔اسٹون کولڈ دی راک اور ٹرپل ایچ سمیت متعدد ریسلرز سے مدمقابل ہوئے اور ان کے متعدد مقابلے اب بھی لوگوں کو یاد ہیں اور ان کی بدولت ہی ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس زمانے میں اپنی حریف کمپنی ڈبلیو سی ڈبلیو کو پیچھے چھوڑا۔اسٹون کولڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ہلک ہوگن جبکہ تیسرے پر دی راک کو بہترین ریسلر قرار دیا گیا۔چوتھے پر جان سینا، 5 ویں پر رومن رینز اور چھٹے نمبر پر دی انڈر ٹیکر موجود ہیں۔
اوراب بات کریں گے بنگلہ دیش میں ہونےوالے دوسرے ٹیسٹ کی ،،،سلہٹ میں پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے میچ کے تیسرے روز پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔بنگلا دیش کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلا دیشی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنالیے ہیں۔میچ میں بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف 284 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔بنگلا دیش کی طرف سے کپتان نجم الحسن شنتو اور مشفق الرحیم نے 110 رنز تین وکٹوں کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
115 کے مجموعی اسکور پر بنگلادیش کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب نجم الحسن شنتو 15 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلادیش کے خلاف 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی
ٹرپل ایچ، شان مائیکل، بریٹ ہارٹ اور Bruno Sammartino بالترتیب 7 ویں سے 10 ویں نمبر پر بہترین ریسلر قرار دیے گئے۔