پنجاب میں ڈرون اڑانے پر کڑی پابندی۔۔۔ محکمہ داخلہ نے 30 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی! سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلے آسمان پر ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی، صرف شادی ہالز کی چار دیواری میں محدود اور محتاط استعمال کی اجازت ہوگی۔
پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ڈرون کے کھلے استعمال پر ہوگا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پابندی کے دوران ڈرون اڑانے کی اجازت مقررہ حدود اور شرائط کے تحت ہی ہوگی۔
خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
