چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایران روانہ
فیلڈ مارشل کے اس اہم دورہ ایران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں
آرمی چیف کا دورہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل عاصم منیر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کی کوششوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں گے
پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے اپنا متحرک اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے
موجودہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں فیلڈ مارشل کا دورہ ایران انتہائی اہمیت کا حامل ہے
