0

محمد رضوان کا صبر جواب دے گیا، این سی سی آئی اے کو ایک اور سخت خط!

محمد رضوان کے صبر کا پیمانہ لبریز۔۔۔ سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو ایک اور کڑا خط لکھ ڈالا! الزامات کی تحریری وجوہات اور ضبط کیا گیا موبائل فون فوری واپس کرنے کا دو ٹوک مطالبہ۔ بولے، میں نے اپنا پاس ورڈ خود دیا، تعاون کے باوجود بغیر ثبوت مجھے کیوں خوار کیا جا رہا ہے؟

رضوان نے خط میں انکوائری کی نوعیت اور اپنے خلاف الزامات کی تفصیلات تحریری طور پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک تحقیقات کے حوالے سے مزید کارروائی یا الزامات سے متعلق باضابطہ تحریری اطلاع نہیں دی گئی۔رضوان کی جانب سے موبائل فون واپس کرنے میں تاخیر پر بھی وضاحت طلب کی گئی ہے، جو 31 اگست کو ان کے پاس سے لیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی وہ این سی سی آئی اے سے اپنے خلاف کارروائی کی وجوہات اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وضاحت طلب کر چکے ہیں۔
دوسری جانب این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ رضوان کے معاملے پر فریقین کے مؤقف سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں