0

مویشی منڈی میں اب تک کتنے جانور آ چکے ہیں؟

کراچی: ناردرن بائی پاس پر لگنے والی مویشی منڈی میں ملک بھر سے آنے والے قربانی کے خوبصورت جانوروں کی تعداد سوا لاکھ ہوچکی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے مطابق سبی، سفائر، کشمیر، کے پی کے، گولڈن اور پہاڑی بلاک میں جانوروں کی آمد جاری ہے جب کہ جنرل بلاک میں بیوپاریوں کو بجلی اور پانی مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے بتایا کہ عوام دوست منڈی کے ہر بلاک میں 24 گھنٹے پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے اور ہیوی جنریٹرز کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی فراہمی جارہی ہے۔

مویشی منڈی آنیوالے راستوں پر سکیورٹی کے معیاری اقدامات ہیں اور کراچی کے ہر شہری کو پارکنگ انٹری گیٹ پر ویلکم کرتے ہیں۔

ٹھکیدار پارکنگ ایریا کا کہنا ہے کہ یوٹیوبرز اور شہریوں کی بڑی تعداد روز مویشی منڈی کا رخ کررہی ہے، مغرب ہوتے ہی عوام دوست منڈی کا ہر بلب روشن ہوجاتا ہے رات گئے مویشی منڈی کی فضا لذیز کھانوں کی خوشبو سے مہک اٹھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں