کھیلوں کی دنیامیں آج سب سے پہلے بات کریں گے ۔۔
پاکستان کےقومی کھیل ہاکی ، کی،،
ناظرین۔۔۔طویل عرصے بعد پاکستان میں ہاکی لوٹ آئی اور پاکستان ہاکی ٹیم نے ملک میں کھیل کی واپسی کا جشن جنوبی کوریا کے خلاف تین۔ایک کی فتح کے ساتھ منایا۔نصیر بُندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے پہلے ہاکی ٹیسٹ کے پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کو سفیان خان نے کھیل کے مجموعی طور پر 21 ویں منٹ برتری دلادی۔ چار منٹ بعد کوریا کے یہ ہون وان نےگول کرکے مقابلہ برابر کردیا ۔تاہم ہاف ٹائم کی وسل سے قبل ابو بکر محمود نے ایک اور گول کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری دلادی۔ تیسرے کوارٹر میں سفیان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ پاکستان کے حق میں تین۔ایک کردیا اور میچ ختم ہونے کی وسل تک یہ ہی اسکور لائن برقرار رہی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ہاکی ٹیسٹ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔
ناظرین۔۔پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔حادثے میں نیپالی، پاکستانی، چینی اور امریکی کوہ پیما لاپتہ ہوئے۔
اور۔۔۔۔ یورپی فٹبال کی تنظیم یوئیفا نے فیفا کے مجوزہ نجی سرمایہ کاری منصوبے کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فیفا نے اپنے عالمی مقابلوں میں نجی سرمایہ کاروں کو حصہ داری دینے کی تجویز واپس نہ لی تو یورپ کی تمام 55 رکن قومی فٹبال ایسوسی ایشنز فیفا کے تمام مقابلوں، بشمول فیفا ورلڈ کپ، ویمنز ورلڈ کپ اور کلب ورلڈ کپ، کا بائیکاٹ کریں گی۔یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چیفرن کی زیر صدارت منعقدہ ہنگامی ورچوئل اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام 55 رکن ممالک نے متفقہ طور پر فیفا کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے جس کے تحت ورلڈ کپ اور دیگر فیفا مقابلوں میں نجی سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!
آئی سی سی رینکنگ میں بڑی ہلچل، شبمن گل کی حکمرانی برقرار!
ریٹائرمنٹ کے بعد میسی کا دھماکے دار کم بیک!
بوٹسی ڈیرنگٹن کا منفرد کارنامہ، 12 ڈزنی تھیم پارکس کا سفر مکمل
چین کی سفارتی کوششیں تیز، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور
سعودی عرب یمن سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، امریکا نے شہریوں کو خبردار کر دیا
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے حملے کی کوشش، پاکستانی عوام میں شدید تشویش
ایرانی حملوں سے خلیج میں امریکی تنصیبات کو بھاری نقصان، اہم انکشاف
انعام بٹ کا مؤقف تسلیم، آنکھ کی دوا ممنوعہ قوت بخش دوا نہیں تھی
آبنائے ہرمز میں بڑا دھماکا، بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر تباہ