0

پہلا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں پر 301 رنز بنالیے

ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل اختتام پزیر ہوگیا، پہلے روز بنگلا دیشی بیٹرز  کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کی گئی۔

بنگلا دیش ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کی، انہوں نے 130 گیندوں پر 101 رنز بنائے، مومن الحق کی 91 رنز کی اننگز کی بدولت میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹ پر 301 رنز اسکور کئے، تجربہ کار  مشفق الرحیم 48 رنز  پر ناقابل شکست ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس، حسن علی، شاہین آفریدی اور نعمان علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔

یاد رہےکہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں