کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلی اچھی خبر مل گئی ہے، قومی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے ویمن باکسنگ کےکوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
فاطمہ زہرہ کی کامیابی سےکامن ویتلھ گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہوگیا ہے۔
خواتین کے 60 کلو گرام مقابلوں میں کوارٹر فائنل میں فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو شکست دی۔
فاطمہ زہرہ نے جارڈن ولسن کو پوائنٹس پر پانچ صفر سے شکست دی۔
سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ فاطمہ زہرہ نے پاکستان کے لیے میڈل یقینی کرلیا ہے۔
