پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ڈرا نہیں جیت کے لیے جائیں گے۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ پہلا بلان کل بنگلادیش کو جلد آؤٹ کرنا ہے کوشش ہوگی ہدف حاصل کرکے کامیابی سمیٹیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کا آخری دن سنسنی خیز رہتا ہے۔
سلمان آغا نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے باعث ٹیمیں اپنے مطابق وکٹیں تیار کرتی ہیں۔
پاکستانی بیٹر نے کہا کہ دوسرے روز ہم نے بہت اچھا کھیلا، ہم نے جلد آؤٹ بھی کیا اور بیٹنگ بھی اچھی کی تھی۔ پہلے دن ہم آگے نہیں تھے تیسرا روز ملا جلا رہا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ جب کھیل رہے ہوتے ہیں تو جیتنا ہی ترجیح ہوتا ہے۔ پانچویں روز اگر 30، 40 اوورز میں 300 ٹارگٹ ملے تو یہ مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی، ہم یہی چاہیں گے کہ بنگلادیش کو جلد از جلد آؤٹ کریں، وہ کیا سوچ رہے ہیں یہ وہی بتا سکتے ہیں۔
سلمان علی آغاز کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے آنے سے ٹیمیں اب میچ جیتنے کے لیے جاتی ہیں، پچز ایسی تیار کی جاتی ہیں جن سے نتیجہ نکلے جبکہ دس پندرہ برس پہلے چلے جائیں تو ایسی پچز ہوتی تھیں ٹیسٹ ڈرا ہوتے تھے۔
