0

حج 2026: سعید انور، وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم کے مشترکہ تصویر وائرل

مکہ مکرمہ (26 مئی 2026): کرکٹ سے دین کی طرف جانے والے سعید انور کی حج کے موقع پر وسیم اکرم، فخر عالم کے ہمراہ تصویر وائرل ہو گئی ہے۔

کرکٹ کے میدان سے دین کی طرف جانے والے سابق لیجنڈری کرکٹر اور اپنے وقت کے اسٹائلش اوپنر سعید انور، سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

حج کے موقع پر دونوں سابق کپتان اور فخر عالم کی لیجنڈری سعید انور سے ملاقات ہوئی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس تصویر کو گلوکار، اینکر اور اسپورٹس تجزیہ کار فخر عالم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے، جو سب کی فوری توجہ کا مرکز بنتے ہوئے فوری وائرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں پاکستان کرکٹ کے لیے کئی کارہائے نمایاں انجام دینے والے سعید انور اپنی بیٹی کے اچانک انتقال کے باعث دین کی طرف راغب ہوئے تھے اور پھر دین پھیلانے کا عزم کرتے ہوئے کرکٹ کے میدان سے دوری اختیار کی۔

ان کے کارہائے نمایاں میں ون ڈے میں سب سے طویل اننگ 196 رنز جو دو دہائیوں تک ان کا ریکارڈ بنا رہا اور بعد میں روہت شرما نے یہ ریکارڈ توڑا جب کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20 سنچریاں۔ یہ ریکارڈ 22 سال سے تنہا سعید انور کے پاس تھا، تاہم بابر اعظم نے رواں برس سنچری بنا کر سعید انور کی برابری حاصل کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں