کھیلوں کی خبروں میں سب سے پہلے بات کریں گے بھارتی کرکٹ کی ،،جہاں بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ْ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرا ت کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سےسیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 13 جون سے شروع ہوگی۔
بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی فاتح ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کی جائے گی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ فیصلے میں تاخیر کر سکیں گے,, سلیکٹرز اس وقت ایسی طویل المدتی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت آنے والا کپتان آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ٹیم کی قیادت سنبھال سکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹر شریاس ائیر کا نام سامنے آرہا ہے کہ ان کو ٹیم کی کپتانی سونپی جائے گی، اس کے علاوہ تلک ورما کو اکشر پٹیل کی جگہ نائب کپتان بنایا جائے گا۔ناظرین۔۔ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا تاہم ان کی ناقص بیٹنگ سوالیہ نشان بنی رہی۔آئی پی ایل 2026 میں بھی ان کی فارم متاثر کن نہ رہی اور انہوں نے ممبئی انڈینز کی جانب سے 13 میچوں میں صرف 270 رنز بنائے جب کہ ٹیم نویں نمبر پر رہی۔
اور۔۔۔ پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم بنگلادیش کو شکست دیکر انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔جاپان میں جاری ایونٹ کے پول بی کا آخری میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔ تیسرے منٹ میں عبداللہ نے پاکستان کو برتری دلادی ، بارہویں منٹ میں منا اسلام نے مقابلہ برابر کردیا