انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، تیسرے کوارٹر تک قومی ٹیم کو برتری حاصل تھی لیکن آخری کوارٹر میں بھارت نے دو گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔بھارت نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے عدیل، فرحان اسلم اور عزیر نے گول کیے۔
فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 6 دن باقی رہ گئے ہیں میگا ایونٹ کی ٹرافی کتنی مالیت کی ہے جان کر حیران رہ جائیں گے۔دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ جو فیفا ورلڈ کپ کے نام سے مشہور ہے، کا آغاز 11 جون سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے، جو اپنی تاریخ کا سب سے بڑا عالمی کپ ہے۔48 ٹیمیں ایک ٹرافی کے لیے میدان میں جنگ شروع کریں گے اور 104 میچز بعد کون سی ٹیم ٹرافی اٹھائے گی یہ فیصلہ فائنل والے دن ہوگا۔ تاہم فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کتنی مالیت میں تیار ہوتی ہے، اس کی قیمت جان کر سب کے ہوش اڑ جائیں گے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی جو 37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلو گرام وزنی ہے۔ یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے
فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایرانی کھلاڑیوں کو امریکی ویزے دیے گئے۔وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے جمعہ کے روز تصدیق کی کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو آئندہ ورلڈ کپ کے لیے امریکا میں داخلے کے لیے ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے۔عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ کھلاڑیوں کو بلا تاخیر مقابلہ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری منظوری جاری کی گئی تھی۔یہ اقدام امریکی حکام اور فیفا کے درمیان جاری ہم آہنگی کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ میں تمام اہل ٹیموں کے لیے ہموار شرکت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔امریکہ کے انکار کے بعد میکسیکو ایران کی ورلڈ کپ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔
“ایران کی مزاحمت کا اعتراف یا نئی حکمتِ عملی؟ ٹرمپ کے بیان، اسرائیل کے کردار اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیچھے کیا راز چھپے ہیں؟”
فرانس نے غزہ فلوٹیلا کے سماجی کارکنوں سے اسرائیلی بدسلوکی پر جنگی جرائم کا مقدمہ شروع کردیا
امریکا ایران مذاکرات سے متعلق معاہدے کے معاملے پر اہم پیشرفت، محسن نقوی آج تہران جائیں گے
سیرامک ٹائلز اور شیشہ سازی کی صنعتوں کا درآمدی ڈیوٹیوں میں مزید کمی کی تجویز پر تحفظات کا اظہار
سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ،فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
بجٹ پر مشاورت، صدر زرداری کی سربراہی میں پی پی کا وفد حکومتی ارکان سے ملاقات کرےگا
مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ’صدف شمس‘ ویمنز ورلڈکپ میں نظر انداز
جنوبی وزیرستان لوئر: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات کے پیشگی الرٹس سےگلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچ گئیں
آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار