لاہور: پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ایک بار پھر ردوبدل کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پروہاکی لیگ کے لیے ٹیم میں ردوبدل کے بعد گول کیپنگ کوچ مظہر عباس کو نہ لے کر جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان وسیم احمد کے بطور کوچ ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان ہے جبکہ آسٹریلیا میں مقیم وسیم احمد بیلجیئم میں ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان ہاکی اسکواڈ 20کھلاڑیوں اور 5 آفیشلز پر مشتمل ہوگا اور تمام سفری معاملات مکمل کرلیے گئے ہیں، منظورالحسن ہیڈکوچ، وسیم احمد کوچ اور خواجہ جنید ٹیم منیجر اور کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اس کے علاوہ سلطان اشرف ویڈیو اینالسٹ اور فہد جاوید بطور فزیو ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم لاہور میں آج آخری ٹریننگ سیشن کرے گی اور ٹیم 9 اپریل کی شام لاہور سے کراچی اور 10جون کی صبح بیلجیئم روانہ ہوگی۔
