0

ایشین گیمز 2026 کے لیے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، سرفراز احمد برقرار، فٹبال ورلڈ کپ ٹکٹوں کی مانگ میں کمی کا انکشاف۔

کھیلوں کی کچھ خبروں کےساتھ حاضرہیں۔۔
سب سے پہلے بات کریں گے پاکستانی کرکٹ کی ،،ایشین گیمز 2026ء کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کو سونپ دی گئی۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ایشین گیمز 2026ء میں مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے، ایشین گیمز میں کرکٹ کے تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ 30 سالہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں
ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو کلین چٹ مل گئی جب کہ کپتان شان مسعود کا مستقبل اب تک غیر یقینی صورتِ حال سے دو چار ہے۔ سرفراز احمد ہی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، یہ دونوں دورے ان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔ انہیں قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے دورۂ بنگلا دیش کے 2 ٹیسٹ میچز کی ذمے داریاں دی گئی تھیں، جو میرپور اور سلہٹ میں کھیلے گئے تھے اور قومی ٹیم کو دونوں ہی ٹیسٹ میچز میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا تھا۔
اور۔۔۔ برطانوی جریدے کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ 2026ء کے لیے 1 لاکھ 80 ہزار ٹکٹ دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ فٹ بال کے میچوں کے ٹکٹوں کی ڈیمانڈ کم ہونے پر عالمی فٹبال تنظیم فیفا کو خدشہ ہے کہ اسٹیڈیمز خالی رہ سکتے ہیں۔برطانوی جریدے نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی دوبارہ آن لائن فروخت کے ’ری سیل پورٹل‘ پر ٹکٹوں کی قیمتیں 1 ماہ میں 20 فیصد کم ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں