0

افریقا کے بہترین فٹبال ریفری امریکا داخلے کی اجازت نہ ملنے پر صومالیہ پہنچ گئے، شاندار استقبال

صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹورنامنٹ کے آفیشلز پینل سے باہر ہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔

صومالی فٹبال ریفری عمر عبدالقادر آرتان  کو گزشتہ برس کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال کی جانب سے سال کا بہترین مرد ریفری قرار دیاگیا تھا تاہم انہیں فٹبال ورلڈکپ 2026 کےلیے امریکا میں داخلے کی اجازت نا مل سکی۔

امریکی امیگریشن حکام نے ان کی واپسی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی تاہم صومالیہ ان ممالک میں شامل ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

عمر عبدالقادر آرتان جب گزشتہ روز اپنے وطن صومالیہ واپس لوٹے تو اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور لوگوں  نے ان سے عقیدت کا اظہار کیا۔

عمر آرتان نے اس شاندار استقبال پر صومالیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا  کہ  ‘صومالیہ ہم سب کا ہے، وقت اچھا  ہو یا برا مگر میں نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے ملک سے ناامید نا ہوں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں