0

دوستانہ میچ: ایک میچ میں برازیل کو 8 ریڈ کارڈ، امریکا نے شکست دیدی

 امریکا نے برازیل کو دوستانہ میچ میں ایک گول سے شکست دے دی۔

برازیل اور امریکا کی ویمنز فٹبال ٹیموں کے درمیان فورٹالیزا میں کھیلا جانے والا دوستانہ میچ ایک غیرمعمولی اور ہنگامہ خیز مقابلے میں تبدیل ہوگیا۔

 برازیل کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مجموعی طور پر 8 ریڈ کارڈز دکھائے گئے جن میں 2 پلیئرز اور 4کوچنگ اسٹاف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میچ کے بعد بھی 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تاہم 55 ہزار تماشائیوں کے سامنے امریکا نے برازیل کو ایک گول سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں