واشنگٹن: امریکی عدالت نے فٹبال ورلڈکپ میں ایران کا پرانا پرچم لہرانے پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے پر فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے معزول ایرانی شاہ کے دور کا ایرانی پرچم لہرانے پرفیفا کی عائد پابندی کےحق میں فیصلہ دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق فٹبال ورلڈکپ میچز کےد وران اسٹیڈیم میں صرف ایران کا سرکاری (موجودہ) قومی پرچم ہی لہرایا جاسکےگا۔
واضح رہے کہ ایران کے سابق شاہی دور سے منسلک علامتی پرچم ایران کے سرکاری پرچم سے مشابہت رکھتا ہے تاہم اس میں شیر اور سورج کا نشان شامل ہے جو 1979ء کے عوامی انقلاب سے قبل شاہی دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
